اسلام آباد میں لاک ڈاؤن کا دوسرا روز،تاجر برادری دکانیں بند رکھنے پر غصہ

اپ ڈیٹ 17 مئ 2020 09:37am
فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں لاک ڈاؤن کا دوسرا روز ہے،  تاجر برادری ویک اینڈ پر دکانیں بند رکھنے پر غصہ ہیں۔

نرمی ختم ، ہفتہ وار 2روزہ بندش پر عملدرآمد شروع ہوگیا، اسلام آباد کے تمام تجارتی مراکز،بازار اور مارکیٹ بند ہیں صرف استثنیٰ کی حامل دکانیں میں کاروبارہورہا ہے ۔

 آبپارہ مارکیٹ کے مرکزی سڑک کے تمام بند شٹرحکومتی احکامات پرعملدرآمد کی یقین دہانی کروا رہے ہیں۔

 دکاندار 2ر وزہ پابندی کے خاتمے کا مطالبہ بھی کررہے ہیں،کہتے ہیں کہ 3ماہ کی بندش کے باعث بہت زیادہ خسارے میں ہیں، مکمل اجازت سے سیزن میں نقصان کی تلافی ہوسکتی ہے۔

 شہری لاک ڈاؤن اور نرمی سے متعلق حکومتی پالیسی کو تنقید بنا رہے ہیں  تاجرمزید ریلیف اورشہری حکومتی اقدامات پرمکمل پابندی کی دہائی دے رہے۔